ٹیوٹا چنیوٹ نے فرنیچر کاریگروں کو اسناد دینے کا پروگرام شروع کر دیا

بدھ 22 فروری 2017 22:50

چنیوٹ۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء)ٹیوٹا چنیوٹ نے فرنیچر کاریگروں کو اسناد دینے کا پروگرام شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

کاریگروں کا دیرینہ مطالبہ پورے ہونے پر چیئرمین ٹیوٹا پنجاب عرفان قیصر شیخ کے بے حد مشکورہیںان خیالات کا اظہار انجمن فرنیچر کاریگر مزدور محاذ رجسٹرڈ چنیوٹ کے صدر ڈاکٹر علی امین نے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ چیئرمین ٹیوٹا پنجاب عرفان قیصر شیخ نے ہمارا دیرینہ مطالبے پر چنیوٹ کے ہزاروں کاریگروں کو استاد شاگر د سکیم کے تحت سرٹیفائیڈ کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے جس کی پہلی کلاس کا اجرا آج سے شروع ہو گیا ہے انہوں نے اپنے خطاب کے دوران مزید کہا کہ ہمارا خواب تھا کہ نسلوں سے کام کرنے والے یہ ہنر مند کاریگر وں کے ہاتھ میں کوئی سرکاری سرٹیفکیٹ نہیں ہمارے دیرینہ مطالبے کو پورا کرتے ہوئے ٹیوٹا نے ڈپلومہ سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کردیا ہے اس ڈپلومے سے کاریگر اندرون اور بیرون ممالک میں اب نوکر ی حاصل کر سکیں گے اور اخوت ادارہ کے قرضہ سکیم سے بھی با آسانی مستفید ہو سکیں گے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں