ذ*آل چترال فٹ بال کپ ٹورنامنٹ طہماس فٹ بال سٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگیا

منگل 17 جنوری 2023 19:30

m پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2023ء) آل چترال فٹ بال کپ ٹورنامنٹ طہماس فٹ بال سٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگیا ہے جس میں چترال بھر سے 16 ٹیمیں شرکت کررہے ہیں سابق صوبائی وزیر سلیم خان نے افتتاح کیا ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر پشاور گل رخ بھی اس موقع پر موجود تھیں پہلا میچ افغان شاہی فٹ کلب کوراغ فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا دونوں ٹیموں کے درمیان شاندار مقابلہ ہوادوسرے پہلے ہاف میں افغان شاہی فٹ بال کلب کے کھلاڑی عنایت نے گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو فیصلہ کن برتری دلادی أس طرح افتتاحی میچ میں افغان کلب فاتح رہی۔

انجمن تاجران چترالی بازار کے صدر عبدالرازق سی ای او گرین مارکیٹنگ اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوے سلیم خان نے کہا کہ چترال میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے چترال کے کھلاڑی فٹ بال سمیت دیگر گیموں میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ چترال کے کھلاڑیوں کو ان کے دہلیز پر کھیلوں اور کوچنگ کی سہولیات فراہم کی جا?یں انہوں نے کے پی ڈا?ریکٹریٹ اف سپورٹس کی چترالی کھلاڑیوں کے ساتھ تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آیندہ بھی یہ تعوان جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اس ٹورنامنٹ کے اج منگل کے روز 3 میچز کھیلے جا?یں گے۔ فٹ بال میچ میں ریفری کے فرا?ض احسان ہدایت فہیم انجام د?یے میچ دیکھنے کے لئے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھے۔ ٹورنامنٹ گرین مارکیٹنگ اینڈ ڈویلپر کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہی

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں