چترال اور گردونواح میں جاری بارشوں نے ضلع بھر میں تباہی مچا دی
منگل 21 جولائی 2015 12:54
چترال/راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) چترال اور گردونواح میں جاری بارشوں نے ضلع بھر میں تباہی مچا دی ‘زیارت کے مقام پر گاڑی کھائی میں گر نے سے3افراد جاں بحق‘3 زخمی ‘ مختلف وادیوں میں رابطہ سڑکیں بہہ گئیں ، طغیانی سے کیلاش ، بمبوریت ، گرم چشمہ اور سب ڈویژن مستوج کی سڑکیں ابھی تک بند ‘چترال میں سیلاب متاثرین کیلئے پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ‘ 8 ٹن اشیائے خوردنوش پہنچا دیں۔
تفصیلات کے مطابق چترال اور گردونواح میں جاری بارشوں نے ضلع بھر میں تباہی مچا دی ہے ، چترال میں سیلاب کے باعث مختلف وادیوں میں رابطہ سڑکیں بہہ گئیں ، طغیانی سے کیلاش ، بمبوریت ، گرم چشمہ اور سب ڈویڑن مستوج کی سڑکیں ابھی تک بند ہیں جس کے بعد ہنگامی حالت نافذ ہے۔(جاری ہے)
ہزاروں افراد مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں ، بپھری لہروں سے سیکڑوں مکانات ، دکانیں اور دیگر عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ علاقے میں فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ لواری ٹنل کے قریب زیارت کے مقام پر گاڑی کھائی میں گر گئی جس سے 3افراد جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار افراد لوئر دیر سے چترال جارہے تھے کہ راستے میں گاڑی کنٹرول سے باہر ہو گئی اور کھائی میں جا گری۔ریسکیو ذرائع نے زخمی افراد کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں چترال کی تباہ کاریوں اور پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کو بحالی کے حوالے سے جاری کاموں بارے کہا گیا ہے کہ چترال میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چترال میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے کیلئے پاک فوج خدمات انجام دے رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرم چشمہ ‘کیلاش ویلی اور اپر چترال کے متاثرین کیلئے امداد فراہم کی جارہی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے 8 ٹن اشیائے خوردنوش چترال پہنچا دی ہیںمتعلقہ عنوان :
چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اپر چترال جاتے ہوئے ٹرک ڈرائیور حادثے کا شکار ، ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے چھلانگ لگا کر جان بچائی
چترال ،پولیس نے سوئٹرزلینڈ سے تعلق رکھنے والے سیاح کو پہاڑی چوٹی پر ریسکیو کرکے جان بچا لی
جشن قاقلشت فیسٹیول کی اختتامی تقریب (کل) منعقد ہوگی
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
امریکی خاتون نے اپر چترال بونی کے پولو پلیئر انور ولی کیساتھ شادی کرلی
سہ روزہ جشن کاغلشٹ (آج )سے کاغلشٹ کے سبزہ زار میں منایا جائیگا ،تمام دوایتی کھیل کھیلے جائیں گے
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور روواں برس مئی میں کھیلی جائے گی
آر پی ایم آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ نے ٹینٹ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے حوالے کردیئے
فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں
چترال ،بارشوں سے چار اموات ،درجنوں زخمی،کئی مکانات منہدم
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
چترال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
تجارت اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پالیساں بناتے ہوئے نجی شعبے سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
-
کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈینز کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
پاک، بھارت تعلقات بہتر کرنے کیلئے اسپورٹس کو بہتر کرنا ہوگا،شاہد آفریدی
-
200رنز کریں گے تو میچ بچانے کی پوزیشن میں ہوں گے، یونس خان
-
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو پیر تک الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا
-
آئی کیوب قمر نے کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار سےپہلی تصویر بھیج دی
-
سموگ پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
-
کراچی کور میں فوجی افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری، تمغہ بسالت سے نوازا گیا
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی