چترال، گیس سلنڈر دھماکے سے زخمی ہونے والوں میں ایک اور بچی بھی چل بسی

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 17:33

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2019ء) آیون گائوں میں گیس سلنڈر دھماکے سے آگ بھڑکنے کے باعث زحمی ہونے والوں میں ایک اور بچی بھی چل بسی، جس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق آیون کے مولدہ میں شاکر اللہ ولد شیر عالم کے گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے نتیجے میں تین بچوں اور تین خواتین سمیت آٹھ افراد بری طرح جھلس گئے تھے۔

علاقے کے لوگوں نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی تھی جنہوں نے ان کو ایمبولنس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے برن یونٹ لائے تھے مگر سہولیات موجود نہ ہونیکی وجہ سے آٹھ افراد میں سے سات افراد کو پشاور برن یونٹ ریفر کیا گیا تھاجہاں ایک بچی تانیا جاں بحق ہوئی تھی، جبکہ ایک اور بچی کہکشاں بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں