جڑانوالہ‘ محنت کش کوعطائی ڈاکٹر کی طرف سے زائدالمیعاد انجکشن لگا کر معذور کردیاگیا

جمعرات 18 نومبر 2021 13:16

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2021ء) ڈی ڈی ایچ او کی طرف سے عطائی ڈاکٹر کے خلاف چار روز قبل کی جانے والی کارروائی پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔۔واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ67 گ ب گیدڑ پندی میں پیش آیاعطائی ڈاکٹر خوشنود عرف کالا نی67 گ ب کے رہائشی محمد جاوید کو غلط انجکشن لگا کر بازو سے اپاہیج کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

متاثرہ شخص کی طرف سے محکمہ ہیلتھ کے افسران کو درخواست گزاری تو اعلی افسران نے ڈی ڈی ایچ او جڑانوالہ کو کارروائی کے احکامات جاری کیئے تھے۔

ڈپٹی ڈی ایچ او نے کارروائی تو کی مگر چار روز گزر جانے کے باوجود اعلی افسران کو رپورٹ تک نہ پیش کی۔ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد رانا نے مبینہ رشوت لے کر عطائی کو دوبارہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ڈپٹی ڈی ایچ او جڑانوالہ کی طرف سے عطائی کے خلاف کارروائی کرنا اور بعد ازاں چار روز گزرجانے کے باوجود اعلی افسران کو آگاہ نہ کرنا کئی سوالات جنم دینے لگا۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں