دادو میں باپ نے بیٹی کو قتل کرکے خود کو بھی گولی مارلی

اتوار 7 جنوری 2024 17:55

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2024ء) دادو میں شادی سے انکار پر باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کرکے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دادو کی تحصیل میہڑ بھنڈ ماڑی تھانہ کی حدود میں شادی سے انکار پر باپ نے بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور بعد میں گولی مار کر خود کو بھی زخمی کرلیا۔مقتولہ کی شناخت 16 سالہ فردوس رفیقاں کے نام سے ہوئی ہے۔مقتولہ کے بھائی وسیم نے بتایا کہ والد بہن کی شادی اپنی مرضی سے کروانا چاہتے تھے، انکار پر یہ واقعہ پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں