دادو،رینجرز کی گاڑی پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی

منگل 2 جنوری 2024 17:39

دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2024ء) دادو میں ہیتم جتوئی پھاٹک کے مقام پر رینجرز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی دادو شبیر سیٹھار کے مطابق فائرنگ سے رینجرز کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے خفائرنگ کے بعد موٹرسائیکل سوار ملزمان فرار ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ۔ایس ایس پی کے مطابق رینجرز کے زخمی اہلکاروں لانس نائیک شریف اور ڈرائیور عثمان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں