دادو سے تعلق رکھنے والے ملاح برادری کے افراد نے ڈکیتی کی وار دات اور ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف حیدرآباد پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 25 جنوری 2024 21:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2024ء) دادو سے تعلق رکھنے والے ملاح برادری کے افراد نے ڈکیتی کی وار دات اور ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف حیدرآباد پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا، عبداللہ ملاح نے بتایا کہ وہ 18جنوری کی رات اپنے بیٹے حبیب ملاح کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آرہے تھے کہ شہید مخدوم بلاول تھانے کی حدود مین نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 40ہزار روپے اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے مذکورہ واقعے کی اطلاع متعلقہ تھانے میں دی گٴئی لیکن پولیس نے رپورٹ درج نہیں کی جبکہ ڈی ایس پی آفس کے اہلکاروں نے بھی انہیں واپس کر دیا، ڈی آئی جی پولیس حیدر آباد سے اپیل ہے کہ ڈکیتی کی واردات کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے، چوری کی رقم اور موٹر سائیکل واپس کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں