پی ایس 82پر آزاد امیدوار پر جرمانہ

اتوار 28 جنوری 2024 19:35

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2024ء) الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے پی ایس 82 کے آزاد امیدوار آفتاب جمالی پر 20 ہزار روپے جرمانہ کا حکم ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن 2024 غلام فاطمہ گھلو نے بتایہ کہ آفتاب جمالی کے خلاف پی ٹی آئی کے ضلع صدر نے تحریک انصاف کا نام استعمال کرکے الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کی شکایت کی گئی تھی ، پی ٹی آئی کی شکایت پر تحقیقات کی گئی اور آفتاب جمالی کو نوٹیس دے کر وضاحت طلب کی گئی تھی ، جواب نہ ملنے پر الیکشن قوانین کے مطابق کاروائی کرکے 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے -

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں