پیپلز پارٹی کے نومنتخب دو ممبران اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا

ملزمان پر پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ اور حملہ کرنے کے الزامات ہیں

اتوار 11 فروری 2024 17:45

پیپلز پارٹی کے نومنتخب دو ممبران اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا
میہڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2024ء) دادوکی تحصیل میہڑ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی عرفان ظفر لغاری اور رکن سندھ اسمبلی فیاض بٹ سمیت متعددکو گرفتار کر لیا گیاہے۔

(جاری ہے)

میہڑ سے پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی عرفان ظفر لغاری، ان کے چچا قمبر لغاری اور نومنتخب رکن سندھ اسمبلی فیاض بھٹ کو انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔

این اے 227 پر پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار عرفان ظفر، عمران لغاری ، قمبر لغاری پر میہڑ تھانہ پر دہشتگردی ایکٹ تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزم عرفان ظفر لغاری عمران لغاری اور قمبر لغاری سمیت دوسو افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ ملزمان پر پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ اور حملہ کرنے کے الزامات ہیں۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں