شہد کی مکھیوں کے حملے میں ایک بچہ جاں بحق ، 2 بچیاں زخمی

ہفتہ 27 اپریل 2019 18:45

دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2019ء) دادو کے گاؤں قاسم آباد میں شہد کی مکھیوں کے حملے میں ایک بچہ جاں بحق اور 2 بچیاں زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دادو کے گاؤں قاسم آباد میں گھر کے باہر کھیلتے بچوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا، زہریلے ڈنک کے باعث 7 سالہ سرتاج جاں بحق اور 2 بچیاں زخمی ہوگئیں۔اہلخانہ نے الزام لگایا کہ بچے کی موت بروقت علاج کی سہولت نہ ملنے سے ہوئی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال انتظامیہ نے لواحقین کے الزامات کی تردید کردی۔ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق زیر علاج 2 بچیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں