ڈگری اور گردونواح میں سرد مغربی ہواؤں کی آمد کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

اتوار 14 دسمبر 2014 16:34

ڈگری(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 14دسمبر 2014ء)ڈگری اور گردونواح میں سرد مغربی ہواؤں کی آمد کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،سرشام تجارتی مراکز بند ہونے سے تجارتی سرگرمیاں ماند پڑ گئیں،جبکہ خشک میوہ جات،گرم سوپ ،انڈے اور گرم کپڑوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ خشک میوہ جات گردن توڑ مہنگائی کے باعث عام آدمی کی پہنچ سے دور ہونے کی وجہ سے صرف مونگ پھلی خرید کر سرد موسم کا مزہ لے رہے ہیں۔

جبکہ سردی کی شدت کے باعث چھوٹے بچوں اور ضعیف العمر افراد کھانسی،نزلہ،بخار،نمونیہ کے مرض میں مبتلا ہورہے ہیں جس کی وجہ سے ڈاکٹروں کی چاندی ہوگئی سرکاری ہسپتالوں میں بھی متاثرہ مریضوں کا رش دیکھنے میں آیا ہے لیکن طبی عملے کی لاپرواہی اوردواؤں کی قلت کے باعث غریب عوام پریشانی کا شکا رہے۔

ڈگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں