,گورنمٹ ڈگری کالج تخت بھائی کے طلباء کا عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے ایڈمیشن فیسوں میں ناروا اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 30 نومبر 2022 21:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2022ء) گورنمٹ ڈگری کالج تخت بھائی کے درجنوں طلباء نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے ایڈمیشن فیسوں میں ناروا اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے۔مظاہرے میں شامل طلباء نے مین ملاکنڈ روڈ پر ٹائر جلا کر روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔جس کی قیادت اسلامی جمیعت طلبہ مردان ڈویژن کے ناظم محمد انیس کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مشتعل طلباء کا مطالبہ تھاکہ عبدالولی خان یونیورسٹی کی فیسوں میں ظالمانہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے کیونکہ زیادہ تر غریب خاندانوں دے تعلق رکھتے ہیں جس کے والدین کی اتنی استطاعت نہیں ہوتی ہیں کہ داخلہ کے فیسوں میں ناروا اضافہ برداشت کر سکے۔مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر عبدالولی خان یونیورسٹی کے انتظامیہ نے داخلہ فیسوں میں اضافہ کیا تو ضلع مردان کے تمام سرکاری کالجوں کے طلباء عبدالولی خان یونیورسٹی کی گیٹ کے سامنے دھرنا دینگی

ڈگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں