aژوب،بوائز ڈگری کالج میں بی ایس پروگرام کا آغاز

جمعرات 26 اکتوبر 2023 19:00

آ*ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2023ء) بوائز ڈگری کالج میں بی ایس پروگرام کا آغاز ہو گیا 4 سالہ بی ایس پروگرام کا دورانیہ 2023ء سے 2027ء تک ہو گا اس بابت کالج پروفیسر کمیٹی نے داخلہ کیلئے باقاعدہ طلباء سے ٹسٹ لئے گئے ژوب شہر اور آس پاس کے علاوہ کے سینکڑوں طلباء ٹیسٹ میں شریک ہوئے ٹیسٹ کی شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے کالج اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نگرانی کیلئے موجودہ رہی بعد میں بی ایس کیمسٹری بی ایس باٹنی بی ایس اردو اور بی ایس پولیٹیکل سائنس میں طلبا ء کو ان کی تعلیمی قابلیت کی بنا پر منتخب کیا جائے گا اس موقع پر پرنسپل ڈگری کالج سید امین شاہ اخوندزادہ و دیگر اساتذہ نے کہا کہ ڈگری کالج میں بی ایس پروگرام کی شروعات شہر کے تعلیمی میدان میں ایک اہم پیش رفت اور بہتر تعلیمی اقدام ہے جس سے ژوب کے طلبا ء بہتر اور معیاری تعلیم سے مستفید ہونگے انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اس پروگرام سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں کالج اساتذہ طلباء کو پڑھانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں