ڈگری کالج پشین کے طلبا نے چمن میں ایک دن ایف سی بلوچستان کے ساتھ گزارا

طلباء کو ایف سی بلوچستان کے تنظیمی ڈھانچے اور دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا

جمعرات 15 دسمبر 2022 19:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2022ء) ڈگری کالج پشین کے طلباء نے ایک دن ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے ساتھ گزارا۔ اس دورے میں طلباء کو ایف سی بلوچستان کے تنظیمی ڈھانچے اور دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وفد میں 50 سے زائد طلباء اور فیکلٹی ممبرز شامل تھے۔ اس دورے کا مقصد طلباء میں سکیورٹی امور کے متعلق آگاہی، خود اعتمادی، ایف سی بلوچستان کی دفاعی ذمہ داریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے بارے میں آگاہی تھا۔

(جاری ہے)

طلباء نے دِن کا آغاز یادگار شہداء پر سلامی اور فاتحہ خوانی سے کیا۔ طلباء وفد نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے آفیسرز اور جوانوں کی قربانیوں کو سراہا اور خراج ِعقیدت پیش کیا۔ وفد کو ایف سی بلوچستان کے جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت ، مستعدی اور سٴْبک رفتاری سے متعلق ایک عملی مظاہرہ اور زیر استعمال اسلحہ و آلات کی مختلف اقسام کے بارے میں ایک مفصل بریفنگ دی گئی۔ اس دوران طلبا کو شیلا باغ ریلوے اسٹیشن اور کھوجک ٹنل کا بھی دورہ کرایا گیا۔ طلباء اور فیکلٹی ممبرز نے اس دورے کو انتہائی مفید قرار دیااور ایف سی بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔

ڈگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں