کورونا وائرس کے پیش نظر ہندو محلہ دالبندین میں اسکریننگ کی گئی

جمعرات 21 مئی 2020 23:05

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2020ء) کورونا وائرس کے پیش نظر ہندو محلہ دالبندین میں اسکریننگ کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر افواء گردش کررہی تھی کہ دالبندین ہندو محلہ میں کرونا وائرس کے اسباب لوگوں میں پیدا ہوگئی ہے محکمہ صحت چاغی نے بھر وقت نوٹس لیتے ہوئے بروز جمعرات ہندو محلہ دالبندین کے لوگوں کواسکریننگ کی گئی تاہم کسی میں بھی کوئی شعبہ نہیں پایا گیا یاد رہے ہندو محلہ میں آئی بلڈ پریشر اور گردوں کی بیماری کی وجہ سے دو افراد سرگباش ہوگئے تھے تاہم ہندو برادری کا کہنا تھا ہندو محلہ میں کوئی کرونا وائرس کے علامات نہیں ہے البتہ پانی کہ وجہ سے ٹائی فائیڈکی شکایات لوگوں میں پیدا ہوئے ہیں آج محکمہ صحت کے اہلکاروں نے اپنی تسلی کے لیے اسکریننگ کرکے لوگوں کو کلیئر قرار دے دیا۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں