سید طہار خان ایڈوکیٹ کی وفات پر درگئی بار ایسوسی ایشن کا تعزیتی اجلاس  مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

اتوار 16 نومبر 2014 17:02

درگئی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 16نومبر 2014ء)سپریم کورٹ کے سینئر قانون دان سید طہار خان ایڈوکیٹ کی وفات پر درگئی بار ایسوسی ایشن کا تعزیتی اجلاس۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق : سپریم کورٹ کے سینئر قانون دان سید طہار خان ایڈوکیٹ کی وفات کے حوالے سے درگئی بار ایسوسی ایشن کا ایک تعزیتی اجلاس درگئی بار روم میں صدر فضل رازق ایڈوکیٹ منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں درگئی بار ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروں جنرل سکرٹری فضل احمد ایڈوکیٹ، نائب صدر فداء محمد خان ایڈوکیٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں وکلاء شریک ہوئے۔ اجلاس میں مرحوم قانون دان سید طہار خان ایڈوکیٹ کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کی گئی اور مرھوم کے روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں مرحوم کے نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں وکلاء کی شرکت یقینی بنانے کے لئے انتظامات بھی کرلئے گئے اور نماز جنازہ میں شرکت کے لئے وکلاء و عہدیدار شانگلہ روانہ ہوئے۔

درگئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں