زرعی یونیورسٹی پشاور ایم ایس پروگرام ایگریکلچر ایکسٹینشن میں داخلہ کیلئے این ٹی ایس ٹیسٹ پر طلباء سراپا احتجاج

اتوار 12 اگست 2018 19:00

درگئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2018ء) زرعی یونیورسٹی پشاور ایگریکلچر ایکسٹینشن ڈیپارٹمنٹ کے ایم ایس پروگرام میں داخلہ کیلئے متعلقہ فیلڈ کی بجائے این ٹی ایس جنرل ٹیسٹ پر طلباء سراپا احتجاج، گورنر خیبر پختونخوا اور نگران وزیر اعلیٰ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل ۔ تفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی پشاور ایگریکلچر ایکسٹینشن ڈیپارٹمنٹ کے ایم ایس پروگرام میں داخلہ کیلئے متعلقہ فیلڈ کی بجائے این ٹی ایس جنرل ٹیسٹ پر طلباء سراپا احتجاج بن گئے ہیں اور گورنر خیبر پختونخوا اور نگران وزیر اعلیٰ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

درگئی کے رہائشی زرعی یونیورسٹی پشاور کے ایگریکلچر ایکسٹینشن ڈیپارٹمنٹ سے بی ایس ( ہانر ) مکمل کرکے ایم ایس میں داخلہ کے خوہشمند طالب علم شاہ حسن کے والد محمد افتخار خان نے اس سلسلے میں یہاں درگئی میں جاری کرہ ایک اخباری بیان میں چیف جسٹس آف پاکستان ، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ، گورنر خیبر پختون خوا اور نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا دوست محمد خان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ زرعی یونیورسٹی پشاور کے ایگریکلچر ایکسٹینشن ڈیپارٹمنٹ سے بی ایس سی کا امتحان پاس کرکے اسی ہی ڈیپارٹمنٹ میں ایم ایس سی میں داخلہ کے خواہشمندطلباء و طالبات سے این ٹی ایس جنرل کا ٹیسٹ لے کر ان کے متعلقہ مضامین و سپیشلٹی کی بجائے ان پر غیر متعلقہ مضامین میں ٹیسٹ پاس کرانے کی ظالمانہ اور غیر مناسب پالیسی کا فوری نوٹس لیا جائے کہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ صرف زرعی یونیورسٹی میں ہے اور اس سے ان کے بچے سمیت دیگر تمام طلباء و طالبات کا قیمتی وقت جائع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس امر پر سخت افسوس کا اظہار کیا کہ ایگریکلچر ایکسٹینشن میں داخلہ لینا ہو تو طلباء سے ان کے فیلڈ میں ٹیسٹ لیا جائے طلباء کا این ٹی ایس جنرل اور غیر متعلقہ مضامین جس کا ان کے داخلہ کے مضامین کے ساتھ کوئی تعلق ہی نہیں میں ٹیسٹ کے ساتھ کیا واسطہ حالانکہ اسی ہی شعبہ یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی کیلئے اپنے ہی فیلڈ میں ٹیسٹ لیا جاتا ہے اور بدقسمتی سے یہ شعبہ صوبے کے دیگر یونیورسٹیوں میں نہیں صرف زرعی یونیورسٹی پشاور میں قائم ہے اور یہاں سے بی ایس کے بعد اپنے اسی فیلڈ میں مزید تعلیم کیلئے داخلہ نہ دے کر نہ صرف ان کے بیٹے بلکہ دیگر تمام طلبہ و طالبات کو مزید تعلیم سے محروم کرنے کی غیر منصفانہ کوشش کی گئی ہے اور استفسار کیا کہ کیا ایم ایس سی (انر ) میں داخلہ کیلئے اپنے فیلڈ کے مضامیں میں ٹیسٹ لینا گناہ ہے انہوں نے اس حوالے سے اعلیٰ عدلیہ کو طلباء کے مستقبل کیلئے از خود نوٹس لینے کا بھی پر زور مطالبہ کیااور گورنر خیبر پختون خوا جو یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں سے انصاف پر مبنی فیصلہ کی بھی اپیل کی ہے ۔

درگئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں