تحریک انصاف درگئی کے سینئر نائب صدر حاجی عرفان خاندان اور ساتھیوں سمیت اے این میں شامل

پیر 16 جولائی 2018 18:41

درگئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف تحصیل سینئر نائب صدر حاجی عرفان خاندان اور ساتھیوں سمیت اے این پی میں شامل ہوگئے جبکہ جبگئی میں تنظیم نوجوان کمیٹی سمیت پی پی پی اور پی ٹی آئی کے درجنوں افراد اے این پی میں شامل ہوگئے ۔یونین کونسل مہردے میں پاکستان تحریک انصاف تحصیل سینئر نائب صدر حاجی عرفان، حارث باچہ، ندیم شاہ، مہران اور منصور علی جبکہ جبگئی میں تنظیم نوجوان کمیٹی سمیت پی پی پی اور پی ٹی آئی کے واحد اللہ، یاسین خان، ذاکر خان، صدام خان، مشتاق احمد، منحاج، عزت خان، قیصر خان، سید انور خان، نور اللہ خان، اسد خان، الیاس خان، انعام خان، لعل زمان خان، نورواللہ، شاہ ایرا ن خان، سمیل خان، باچہ رحمن، شاہ خالد، عمران، نبی اللہ، اسد اللہ خان، تواب خان، ذیشان، رحمن علی، حسن خان، عمیر خان، افتخار اور اسرار خان شامل نے خاندان اور ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شمولیتی الگ الگ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملاکنڈ کے صدر ونامزد امیدوار صوبائی اسمبلی شفیع اللہ خان نے کہا ہے صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام نے ہمیشہ جذبات میں اکر فیصلے کئے ہے جس پربعد میں وہ پشیمان ہوچکے ہیں۔صوبہ خیبر پختونخوا ایک تجربہ گاہ بنا ہوا کبھی کسی نے اسلام کے نام پر، روٹی کپڑا مکان اور کسی نے تبدیلی کے نام پر ووٹ لیکر ووٹ حاصل کر کے پختونوں کو ورغلایا۔ اجتماعات سے ضلعی سیکرٹری اطلاعات ساجد مشوانی، امیر رحمان ، سیدمحمد، ظہور اور محمدگل نے بھی خطاب کیا۔

درگئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں