ڈیرہ بگٹی،تحصیل سوئی سے فٹبال کے 6 مقامی کھلاڑی اغواء

ہفتہ 9 ستمبر 2023 21:45

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2023ء) ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے فٹبال کے 6 مقامی کھلاڑیوں کو اغواء کرلیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سوئی میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے، نگراں وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی نے ڈیرہ بگٹی میں 6 کھلاڑیوں کے اغواء کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

جمال رئیسانی نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی سے رابطہ کیا اور کہا کہ کھلاڑیوں کی بازیابی یقینی بنائی جائے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کے مطابق فٹبال کھلاڑی سی ایم گولڈ کپ کوالیفائر کھیلنے سبی جا رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ریاستی ادارے کوششوں میں مصروف ہیں، کھلاڑیوں کو جلد بازیاب کروایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں