بلوچستان انسرجنسی کا تعلق پسماندگی سے نہیں بلوچستان کا مسئلہ سمجھنا ضروری ہے،میر سرفر ا ز بگٹی

دیکھنا ہوگا کہ انسرجنسی کی صورتحال کا فائدہ کس کو اور نقصان کس کو ہوررہا ہے ، وز یر اعلیٰ بلو چستان

جمعہ 12 اپریل 2024 22:05

بیکڑ/ ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان انسرجنسی کا تعلق پسماندگی سے نہیں بلوچستان کا مسئلہ سمجھنا ضروری ہیدیکھنا ہوگا کہ انسرجنسی کی صورتحال کا فائدہ کس کو اور نقصان کس کو ہوررہا ہے عید الفطر کے تیسرے بیکڑ ضلع ڈیرہ بگٹی میں کھلی کچہری میں مقامی عمائدین اور عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلٰی کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے پوری نیک نیتی سے کام کررہے ہیں بلوچستان میں گورننس کا نظام شدید بد انتظامی کا شکار ہے جسے درست کرنے میں وقت لگے گا سو فیصد درست کرنے کا دعوٰی نہیں کرتا تاہم درست سمت کا تعین ضرور کریں گے جس پر گامزن ہوکر مستقبل میں گورننس کو بہتر بنایا جاسکتا ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صحت کے شعبے میں مختص وسائل سے بلوچستان کے ہر فرد کا علاج ملک کی مہنگی ترین نجی اسپتال سے ہوسکتا ہے جبکہ اسی طرح تعلیم کا بجٹ صوبے کے ہر بچے پر خرچ کریں تو ہر بچہ مہنگے ترین نجی اسکول میں تعلیم حاصل کر سکتا ہے سوچنا ہوگا کہ مختص وسائل کا استعمال کیسے ہوررہا ہے بدعنوانی روک کر عوام کے وسائل عوام پر خرچ کرنا ہوں گے وزیر اعلٰی نے کہا کہ سرکاری امور میں جوابدہی کا عمل کمزور پڑ چکا ہے جزا و سزا کے بغیر گورننس میں بہتری نہیں آسکتی بدعنوانی میں ملوث عناصر کا محاسبہ ضروری ہے ہمیں مصلحتوں سے نکل کر صوبے اور غریب عوام کے لئے سوچنا ہوگا عوامی مسائل مختص وسائل کے غلط استعمال کے باعث ہیں جس تدارک نہایت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری نظام میں بہتری اور محکموں کی فعالیت کیلئے اصلاحتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے پر امید ہیں کہ بلوچستان سے بدعنوانی کے خاتمے اور ترقی کی درست سمت کا تعین کرکے عوامی مسائل کے حل میں کامیاب رہیں گے، دریں اثناء وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عید کا تیسرا روز بھی عوام کے درمیان گزارا اور لوگوں میں گھل مل گئے مقامی افراد نے وزیر اعلٰی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا.کوئٹہ، 12 اپریل۔

(جاری ہے)

ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں غیر معمولی بارشوں اور موسمی صورتحال کی پیشن گوئی کے پیش نظر صوبائی حکومت نے پی ڈی ایم اے اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ کردیا ہے جبکہ صورتحال کا مستقل جائزہ لینے کیلئے پی ڈی ایم اے میں مانیٹرنگ روم قائم کردیا گیا ہے وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کا کہنا تھا کہ موسم کی صورتحال کے تناظر میں صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں جبکہ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نکاسی آب کے تمام قدرتی راستوں سے تجاوزات ہٹانے کے لیے کارروائی کا حکم بھی دے دیا ہے اور انتظامی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیلابی ریلوں کی قدرتی گزر گاہوں سے انسانی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے صوبے بھر کی تمام ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹییز کو الرٹ کردیا گیا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے ضلعی افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کو حتمی شکل دی جائے اور غیر معمولی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے کنٹی جنسی پلان تیار رکھے جائیں۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں