ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

جمعہ 12 اپریل 2024 14:15

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پو لیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علا قے سوئی کی مویشی منڈی میں فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے جا ں بحق ہونے والے دونوں نوجوان آپس میں بھائی تھے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پو لیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے مزید کارروائی جا ری ہے ۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں