گورننس کا نظام شدید بدانتظامی کا شکار، درست کرنے میں وقت لگے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعہ 12 اپریل 2024 18:45

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گورننس کا نظام شدید بدانتظامی کا شکار ہے، درست کرنے میں وقت لگے گا۔کھلی کچہری میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے پوری نیک نیتی سے کام کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گورننس کانظام شدید بدانتظامی کاشکار ہے، درست کرنے میں وقت لگیگا، 100 فیصد درست کرنیکا دعوٰی نہیں کرتا، درست سمت کا تعین ضرورکریں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شعبہ صحت میں مختص وسائل سے ہرفردکا علاج مہنگے ہسپتالوں سے ہوسکتا ہے، تعلیم کا بجٹ ہر بچے پرخرچ کریں تو ہربچہ مہنگے نجی اسکول میں تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ سوچنا ہوگا کہ مختص وسائل کا استعمال کیسے ہو رہا ہے، عوامی مسائل مختص وسائل کے غلط استعمال کے باعث ہیں، بدعنوانی روک کر عوام کے وسائل عوام پر خرچ کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری امور میں جوابدہی کا عمل کمزور پڑ چکا ہے، جزا و سزا کے بغیر گورننس میں بہتری نہیں آسکتی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بدعنوانی میں ملوث عناصر کا محاسبہ ضروری ہے، ہمیں مصلحتوں سے نکل کر صوبے اور غریب عوام کے لیے سوچنا ہوگا۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں