Hآسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:50

ًڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) گزشتہ روز کی بارش نے تباہی مچادی آسمانی بجلی گرنے دو افراد جاں بحق جبکہ کئی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے بڑی مال مویشی مرنے کے بھی اطلاعات ہیں لیویز حکام کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں پے درپے آسمانی بجلی گرنے کے باعث کم از کم دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دیہاتی علاقوں میں لوگوں کے مال مویشی مرنے کے بھی اطلاعات ہیں ہفتے کی صبح شروع ہونے والی بارش کے دوران آسمانی بجلی کے واقعات نے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کردیا یو سی سیاہ آف کے نواحی علاقے لینڈی میں آسمانی بجلی کے زد میں آکر لینڈی کے رہائشی ساٹھ سالہ عبدالرحمن پاہی بگٹی جبکہ علاقہ لوپ میں یاسین سیدیانی بگٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ضلع کے کئی دور دراز علاقوں میں ژالہ باری کے باعث گندم کی کھڑی فصل کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں