گرین بلوچستان منصوبے کے تحت ضلع ڈیرہ بگٹی میں بھی ہزاروں پودے لگائیں جائیں گے،اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ

منگل 19 مارچ 2019 23:58

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی محمد ذوہیب نے کہا ہے کہ گرین بلوچستان منصوبے کے تحت ضلع ڈیرہ بگٹی میں بھی ہزاروں پودے لگائیں جائیں گے انہوں نے یہ گفتگو ڈگری کالج ڈیرہ بگٹی میں شجرکاری مہم کی افتتاح پر مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کی اسسٹنٹ کمشنر محمد زوہیب نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام اسکولوں میں پانچ پانچ جبکہ کالجز میں دس پودے لگائے جائیں گے انہوں نے کہا ان کا مقصد ضلع بھر میں شجرکاری کرکے ڈیرہ بگٹی کو نہ صرف سرسبز کرنا ہے بلکہ عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بھی بچانا ہے اور اس مضر اثرات سے بچنے کا واحد حل زیادہ سے زیادہ پودے اگا کر پھر ان کا نگہداشت و نگہبانی کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں