ڈیرہ بگٹی، بارودی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آکر قبائلی امن فورس کا رضاکار جاں بحق

جمعرات 14 مئی 2020 00:18

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2020ء) نواحی علاقے پیرکوہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آکر قبائلی امن فورس کا رضاکار جاں بحق ہوگیا لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز نواحی علاقے پیرکوہ کے حیدری نالہ میں قبائلی امن فورس کے چند رضاکار معمول کی گشت پر تھے کہ ایک رضاکار نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاکر موقع پر ہی دم توڑ گیا شہید رضاکار کی شناخت بائیس سالہ محمد خان ولد شانو نوتھانی بگٹی کے نام سے کی گئی دھماکے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق امن فورس رضاکار کی جسد خاکی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں