ڈیرہ بگٹی،پیرکوہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک خاتون جاں بحق،1 زخمی

جمعہ 26 جون 2020 23:36

ًڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2020ء) نواحی علاقے پیرکوہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئیں پولیس کے مطابق گزشتہ روز ضلع ڈیرہ بگٹی کے سب تحصیل پیرکوہ سے متصل علاقے ڈل میں دو مزدور خواتین مٹی کے تودے سے مخصوص مٹی کے ٹکڑے نکالنے کے دوران مٹی کے تودے تلے دب کر شدید زخمی ہوگئیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے خواتین کو ریسکیو کیا مگر زخمی ہونے والی ایک خاتون موقع پر ہی جان بحق ہوگئیں جبکہ دوسری خاتون شدید زخمی ہوئیں جسے شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کیا گیا جہاں آخری اطلاعات آنے خاتون کی حالت بدستور تشویشناک بتائی گئی تھی جان بحق اور زخمی خاتون قریبی رشتے دار بتائی گئیں جان بحق خاتون کی شناخت نور بی بی زوجہ سید علی جبکہ زخمی کی مزار خاتون زوجہ لعل محمد نوتھانی بگٹی کے نام سے کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں