چاول کی فصل کی باقیات کو جلانے پر پابندی عائد

ہفتہ 28 اکتوبر 2017 22:06

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2017ء) حکومت پنجاب نے چاول کی فصل کی باقیات کو جلانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144نافذ کر دی ہے خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی․ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازیخان مہر عابد حسین نے بتایا کہ چاول کی فصل کی کٹائی کے بعد بچ جانے والے منڈھ اور لاڑ کے جلانے سے زمین کی اوپر کی سطح بھی جل جاتی ہے جس سے مفید جاندار اور بیکٹیریا بھی مرجاتے ہیں اور دھویں سے فضا میں آلودگی میں اضافہ ہو جاتا ہے ․ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے پابندی کا مقصد مفید جانداروں کی بقا اور انسانوں کیلئے صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے ․ انہوںنے کہاکہ کاشتکار حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فی ایکڑ پیداوارمیں اضافہ کیلئے زراعت افسران سے رہنمائی حاصل کریں۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں