ڈیرہ غازی خان میں انسداد پولیو مہم جاری

منگل 30 اپریل 2024 21:20

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈیرہ غازیخان میں قومی انسداد پولیو مہم جاری ہے،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع میں مہم کے پہلے روز 266854 میں سے 262092پانچ سال سے کم عمر بچوں کو98اعشاریہ22 فیصد کوریج کے ساتھ پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے گئے۔

اس کے علاوہ مہم کے دوران دو والدین نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کیا جنہیں قائل کرلیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ پولیو مہم قومی کاز ہے لہذا تمام تر اہداف ضرور پورے کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا اثاثہ ہیں انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے حفاظتی قطرے پلوانے کیلئے ورکنگ جاری رکھی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں