گندم خریداری مہم کیلئے شیڈول جاری

بدھ 28 مارچ 2018 22:13

گندم خریداری مہم کیلئے شیڈول جاری
ڈی جی خان ۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2018ء)ضلع ڈیرہ غازیخان میں گندم خریداری مہم کیلئے شیڈول جاری کر دیاگیاہے ۔ موسمی حالات اور فصلوں کی کٹائی کو سامنے رکھتے ہوئے 20اپریل سے گندم خریدی جائے گی جس کیلئے 9 مراکز قائم کیے جائیں گے ضلع سے 96000میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیاگیاہے ۔ سنٹرز پر سکیورٹی ، ٹریفک کی روانی ، صفائی اور دیگر سہولیات کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر محمد ابراہیم جنید کی زیر صدارت اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں کیاگیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے دی گئی ٹائم لائن کے مطابق انتظامات کو حتمی شکل دی جائے، 7، اپریل سے وہ مراکز کا معائنہ کر کے سہولیات او رانتظامات کا جائزہ لیں گے ․ اجلا س میں بتایاگیاکہ گرداوری لسٹ ، سنٹرز کوآرڈینیٹرکی تعیناتی اور شکایت ازالہ کمیٹی کی تشکیل 31مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ․ متعلقہ سنٹرکا کیچ منٹ ایریا یکم اپریل ، تحصیل اور یونین کونسل سطح تک فہرستیں چار اپریل تک آویزاں کی جائیں گی ․کاشتکاروں سے موصول شدہ اعتراضات نمٹا کر دس اپریل تک فائنل لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ․ تحصیل ڈیرہ غازیخان میں چار ، تونسہ میں تین اور کوٹ چھٹہ میں دو مراکز قائم کیے جائیں گے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں