چین کے ساتھ معاہدوں سے خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا،ایم این اے بیگم شہناز سلیم

منگل 11 نومبر 2014 20:28

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء) چین کے ساتھ معاہدوں سے خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرانے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کی قسمت بدل جائے گی۔ان خیالات کا اظہا رمسلم لیگ ن کی ایم این ائے بیگم شہناز سلیم اور ایم پی اے بیگم نجمہ ارشد نے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ معاہدئے حکومت کا عظیم کارنامہ ہیں اور ان معاہدوں سے نا صرف ملک میں جاری بجلی کے بحران کا خاتمہ ہوگا بلکہ ملکی معیشت اور عام آدمی کے حالات پر بھی خوشگوار اثر پڑئے گا ۔ملک میں سرمایہ کاری سے خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور اس عظیم کام پر ہم وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کی قسمت بدل جائے گی اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت صرف عوام کی فلاح وبہبودکو مدنظر رکھ کر ترقیاتی کاموں کاجال بچھا رہی ہے تاکہ عام آدمی کی معاشی حالت بہتر ہوسکے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی حکومت کا انسان دوست فیصلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں