ڈیرہ غازیخان میں ریڈنگ کا جدید سسٹم ”فوٹو میٹر ریڈنگ سسٹم “ شروع کردیاگیا،

پیر 14 ستمبر 2015 16:52

ڈیرہ غازیخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) میپکوڈیرہ غازیخان میں ریڈنگ کا جدید سسٹم ”فوٹو میٹر ریڈنگ سسٹم “ شروع کردیاگیا،ڈیرہ ،راجن پور اور تونسہ میں تمام 210میٹر ریڈروں میں H.H.Uتقسیم کردیے گئے ۔اوور بلنگ اور پینڈنگ یونٹ کے ساتھ ساتھ بجلی چوری بھی ختم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔یہ بات ایس ای میپکوڈیرہ غازیخان انجینئر محمد عباس لاشاری نے اپنے دفتر میں ایس ڈی اوز کو ”ہینڈ ہیلڈ یونٹ “ تقسیم کرتے ہوئے کیا۔

ان کے ہمراہ ایکسیئن فسٹ حسنین شکیل،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل عمران مجید ملک،ڈپٹی کمرشل منیجر رفیق خان ، ریونیو آفیسرعبدالغفار برمانی اورمنیجر کمپیوٹر شیخ ندیم بھی موجود تھے ۔ایس ای محمدعباس لاشاری نے بتایاکہ اس جدید سسٹم کے ذریعہ اب ہرکنزیومر کے بل پر اس کے میٹر کی فوٹو شائع ہوگی جس سے میٹر پر یونٹ معلوم ہوسکیں گے اس طرح کنزیومر کی اوور بلنگ کی شکایت کاخاتمہ ہوجائیگا جبکہ اسی فوٹو کے ذریعے پینڈنگ یونٹ بھی معلوم کئے جاسکیں گے جو کہ عملہ کی ملی بھگت کے زریعے ہوتاتھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اب ایسے میٹر ریڈروں کی بھی چھٹی ہوجائیگی جو گھربیٹھے ریڈنگ کرتے تھے ، جس کی وجہ سے کنزیومر اور میپکوآفس کے درمیان نفرت بڑھ گئی تھی اب اس جدید سسٹم کے ذریعہ کنزیومر خود اپنے میٹر کی ریڈنگ کو اپنے بل پر دیکھ سکے گا۔جس کی وجہ سے دفتر پربل ٹھیک کرانے والے صارفین کادباؤ بھی ختم ہوجائیگا۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں