ڈیرہ غازی خان میں سگا باپ 8 سال تک بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا
پسند کی شادی کرنے کے جرم میں 8 سال زنجیروں میں باندھے رکھا، نومولود نواسی کو زمین پر پٹخا اور لاتیں مار مار کر قتل کر دیا
محمد علی ہفتہ 4 جولائی 2020 20:35
(جاری ہے)
خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے والد نے مرضی سے شادی کرنے کے جرم میں 8 سال تک اسے زنجیروں میں باندھے رکھا۔
2012 میں اس نے اپنی پسند سے شادی کی تھی۔ تاہم 2013 میں اسے مجبور کیا گیا اور کہا گیا والدین کے گھر واپس چلے جانے کی صورت میں اس کی باقاعدہ رخصتی کروائی جائے گی۔ اسی لیے وہ والدین کے گھر واپس آ گئی، لیکن اس کے بعد اگلے کئی برس اس کیلئے قیامت سے کم نہ تھے۔ وہ جب اپنے والدین کے گھر واپس آئی، اس وقت وہ حاملہ تھی۔ والدین کے گھر 5 روز بعد اس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جسے چند روز بعد ہی قتل کر دیا گیا۔والد نے اس کی نومولود بیٹی کو 15 دن بعد تشدد کر کے قتل کر ڈالا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ والد نے میری آنکھوں کے سامنے میری نومولود بیٹی کو زمین پر پٹخا اور لاتیں مار مار کر قتل کر ڈالا۔ لڑکی کا مزید بتانا ہے کہ اس کا والد اسے گھر کی بیٹھک میں صفائی کے بہانے بلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانا تھا اور اس دوران ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل بھی کرتا تھا۔ والد اسے گھر میں اور رات کو چارپائی سے باندھ دیتے تھے۔ متعدد بار گھر والوں اور رشتے داروں کو بھی والد کی حرکات کے بارے شکایت کی لیکن کسی نے کوئی مدد نہیں کی۔ میری والدہ نے کہا کہ تم بار بار شکایت کرتی ہو تمہاری ماں کو طلاق ہو جائے گی اس لیے تم چپ رہو۔ جبکہ والد کے گھناونے کرتوتوں سے متعلق شکایت اپنی والدہ، چچا اور والد کے ماموں کو بھی کی۔ ان کا بھی کہنا تھا کہ زیادتی کر رہا ہے تو ٹھیک ہے لیکن شوہر کے گھر نہیں جا سکو گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے اس کے والد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ لڑکی کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا جا رہا ہے۔ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا اجلاس، ایجوکیشن انڈیکیٹرز پر عملدرآمد ..
ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کی زیر صدارت اجلاس، ضلع میں کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا
ڈیرہ غازی خان نے ایجوکیشن سیکٹر کی صوبائی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی
ڈیرہ غازی خان بوائز سنٹر آف ایکسیلنس میں اساتذہ کی بھرتی کیلئے انٹرویوز کا انعقاد
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،700لیٹر مضر صحت دودھ تلف
کمسن طالب علم پراستاد کے تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او کا نوٹس
آر پی او ڈیرہ غازی خان کا 3 معصوم بچوں کو تیز دھار آلہ سے زخمی اور آگ لگانے کے واقعہ کا نوٹس ،رپورٹ طلب ..
ڈیرہ غازی خان میں خالہ نے پیٹرول چھڑک کر 3 بچوں کو ا?گ لگادی
ڈیرہ غازی خان ، خالہ نے تیز دھار آلے سے تین کم سن بھانجوں کو زخمی کر کے آگ لگا دی، تشویشناک حالت میں ہسپتال ..
ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد
سیکرٹری داخلہ پنجاب کا سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا،قیدیوں سے مسائل دریافت ..
صوبے کی تمام بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر جدید سہولیات اور اسلحہ فراہم کریں گے،سیکرٹری داخلہ پنجاب
ڈیرہ غازی خان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا