المعزشوگرملزمیں گنے کی کرشنگ کا بھی افتتاح کردیاگیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:58

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء)المعزشوگرملزمیں گنے کی کرشنگ کا بھی افتتاح کردیاگیا ۔ افتتاحی تقریب کے موقع سیکرٹری فوڈ خیبرپختونخوااکبر خان نے کہاہے کہ المعزشوگرملزکاعلاقے کی معیشت میں اہم کردارہے ۔گنے کے مقامی کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان کی ہدایت پرمذاکرات کے بعدگنے کی کرشنگ کاسیزن شروع ہوچکاہے جس کی وجہ سے گنے کی کرشنگ شروع نہ ہونے کی بحرانی کیفیت کوکرشنگ شروع کرکے ختم کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

گنے کی کرشنگ سے مقامی کاشتکار خوشحال ہوں گے اوراس کے معیشت پراچھے اثرات مرتب ہوں گے ۔بیروزگاری کے خاتمے میں مددملے گی ۔ اس موقع پرریذیڈنٹ ڈائریکٹر محمدبلال بھٹی نے کہاکہ انشاء اللہ شوگرملوں کے مسائل کے حل کی خیبرپختونخواحکومت نے یقین دہانی کرائی ہے ۔ اگریہ حل ہوئے تو مقامی کاشتکاروں کووعدے کے مطابق گنے کا ریٹ دیں گے ۔ حکومت نے اگرشوگرملوں سے کیے گئے اپنے وعدے پورے نہ کیے تو مقامی شوگرملیں مقامی کاشتکاروں کو گنے کاسرکاری ریٹ نہیں دے سکیں گی ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں