اُردو پوائنٹ پاکستان ڈیرہ اسماعیل خانڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں ڈیرہ اسماعیل خان ،صوبائی وزیرِ مال علی امین خان گنڈا پور کے گھر پرنامعلوم ..

ڈیرہ اسماعیل خان ،صوبائی وزیرِ مال علی امین خان گنڈا پور کے گھر پرنامعلوم افراد کادستی بم سے حملہ ،کوئی نقصان نہیں ہوا

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء ) ڈیرہ اسماعیل خان میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی وزیرِ مال علی امین خان گنڈا پور کے گھر پرنامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ منگل کو ڈیرہ اسماعیل خان میں کینٹ تھانہ کے قریب پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر علی امین خان گنڈا پور کے گھر پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا، تاہم اس سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

(خبر جاری ہے)

علی امین خان گنڈا پور کا گھر تھانہ کینٹ، ہائی کورٹ، سیشن کورٹ اور ڈی پی او آفس کے قریب ترین ہونے کے باعث علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تفتیش کا آغاز کردیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل اکتوبر 2013 میں بھی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں سابق وزیر اعلیٰ اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور اپنے گھر کے باہر ایک خود کش کے نتیجے میں شہید ہو گئے تھے۔اس حملے کے کچھ ہی دیر بعد ظفر آباد کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

ڈیرہ اسماعیل خان شہر کی مزید خبریں