نامعلوم چور ٹاور کو گرا کر جنریٹر، سولر اورلاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے

بدھ 1 مئی 2024 18:20

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) وانڈا کریم درکھان میں نامعلوم چور ٹاور کو گرا کر جنریٹر، سولر اورلاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے، نواب پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب شہید کی حدود وانڈا کریم درکھان میں نامعلوم چور ٹاور کو زمین پر گرا کر ٹاور کی چار دیواری کو گراکر وہاں سے جنریٹر 13KvA، ڈیزل ٹینکی ، 15سولر بمعہ سٹرکیچر چوری کرکے لے گئے، نواب پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ دادﺅد خان گنڈہ پور سکنہ کلاچی حال سیکورٹی گارڈ سیکورٹی کمپنی کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کےخلاف درج کرلیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں