ڈیرہ اسماعیل خان،ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے موٹرسائیکل پر گھر جانے والے بھائیوں میں سے ایک بھائی جاں بحق ، دوسرا زخمی

منگل 30 اپریل 2024 17:15

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے موٹرسائیکل پر گھر جانے والے بھائیوں میں سے ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر کی حدود علاقہ کوکار میں چوری کی ڈکیتیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، دو بھائی چشمہ روڈ کوکار میں موٹرسائیکل پر رات کے وقت جارہے تھے کہ راستے میں دو نامعلوم مسلح ڈکیتوں نے ان کو رکنے کا اشارہ کیا، جب دونوں بھائی نہ رکے تو مسلح ڈکیتوں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے ایک بھائی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

زخمی اور جاں بحق بھائیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اہلیان علاقہ نے علاقہ کوکار اور اس کے مضافاتی علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو علاقہ میں اپنی رٹ قائم کرنے اور لوگوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ \378

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں