پاکستان ورکرز فیڈریشن بنوں ریجن کے زیر اہتمام یکم مئی’’یوم مزدور‘‘ کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

بدھ 1 مئی 2024 18:17

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) پاکستان ورکرز فیڈریشن بنوں ریجن کے زیر اہتمام یکم مئی’’یوم مزدور‘‘ کے حوالے سے ٹی ایم اے ڈیرہ دفتر سے ایک عظیم الشان ریلی زیر قیادت صوبائی صدر لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخواہ حاجی انور کمال خان ، چیئرمین پاکستان ورکر فیڈریشن بنوں ریجن محمد ریحان ، وائس چیئرمین قیصر کامران ،ریجنل ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ محمد فضل الرحمن ، انجمن تاجران شرقی سرکلر روڈ و کینٹ ایریا کے صدر چوہدری جمیل احمد ، حاجی طاہر شریف، نعیم قریشی ، عبدالقدوس اعوان ، ایپکا کے ضلعی صدر فدا حسین بلوچ، سید نجف علی شاہ ، ٹی ایم اے سٹاف یونین کے صدر رفیق چشتی ، جنرل سیکرٹری سردار منیر خان سدوزئی اور چوہدری آصف علی کی قیادت میں نکالی گئی ، ریلی میں لیبر آفیسر محمد یعقوب نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ، اس موقع پر تمام مزدور قائدین کو مزدوروں کی جانب سے ہار پہنائے گئے، اس موقع پر شرکاء نے مزدوروں کے حق میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخواہ حاجی انور کمال خان نے کہا کہ یوم مزدور کے حوالے سے پاکستان ورکر فیڈریشن کے زیر اہتمام ملک بھرمیں مزدورں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی جارہی ہے، ہم مزدوروں کے شانہ بشانہ ہیں،ہم سب مل کر مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ، ایپکا ، ٹی ایم اے ، تاجران ، صحافی ، اور پاکستان ورکرز فیڈریشن اکھٹے ہوکر مزدوروں کا استحصال نہیں ہونے دینگے، ہم مزدوروں کے شانہ بشانہ ہیں ، چیئرمین پاکستان ورکر فیڈریشن بنوں ریجن محمد ریحان نے کہاکہ مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے عہد کرتے ہیں کہ پاکستان ورکر فیڈریشن کے مرکزی صدر شوکت علی انجم اور مرکزی جنرل سکرٹری چوہدری محمد یٰسین کی قیادت میں مزدوروں کے ساتھ کھڑے ہو کر ان کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے، چوہدری جمیل احمد نے کہاکہ تاجران ہمیشہ مزدوروں کے ساتھ کھڑے رہیں گے، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ریجنل ہیڈ محمد فضل الرحمن نے کہا کہ مزدور کسی بھی ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، مزدوروں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے، قیصر کامران نے کہا کہ ٹی ایم اے ملازمین کے سروس سٹرکچر کیلئے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے ،ٹی ایم اے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی کی جائے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں ان کا گزر بسر ہوسکے ، ایپکا کے ضلعی صدر فدا حسین بلوچ نے کہاکہ کلرکس برادری مزدوروں کی آواز ہے اور ہر فورم پر اپنے مزدور بھائیوں کیساتھ ہیں ۔

\378

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں