ڈیرہ اسماعیل خان،دو خواتین منشیات سمگلروں سے ساڑھے 9کلو سے زائد چرس آبر مد ، مقدمہ درج

منگل 30 اپریل 2024 17:15

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران دو خواتین منشیات سمگلروں سے ساڑھے 9کلو سے زائد چرس آبر مد کرلی۔

(جاری ہے)

صدر پولیس نے ایس ایچ او تھانہ صدر ملک ساجد کی قیادت میں مفتی محمود چوک قریب دو خواتین کو مشکوک جان کر لیڈی پولیس کے ذریعے ان کی تلاشی لی گئی ۔دوران تلاشی کرن بی بی دختر رحمان شریف خٹک سے 4844گرام چرس جبکہ دوسری خاتون نصرت بی بی ذوجہ امان اللہ خٹک سکنائے کلمر چوک سے 4826گرام چرس برآمدہوئی ، پولیس نے دونوں منشیات سمگلر خواتین کو گرفتار کرکے ان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔\378

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں