پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سابق ممبر قومی اسمبلی سردار عمر خان میانخیل کی وفات پر اظہار تعزیت

بدھ 31 جنوری 2024 05:50

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2024ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سابق ممبر قومی اسمبلی سردار عمر خان میانخیل کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان میں میانخیل ہائوس پہنچے اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم خان کنڈی و دیگر تھے اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے سردار عمر فاروق خان میانخیل مرحوم کی وفات پر مرحوم کے بھائیوں سابق صوبائی وزیر سردار ثنا اللہ خان میانخیل ، حلقہ این اے 45ڈیرہ ٹو پر پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار فتح اللہ خان میانخیل ، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 114 پروآ پر سردار قیضارخان میانخیل ، پی کے 115کلاچی کے امیدوار سردار احسان اللہ خان میانخیل و دیگر اکابرین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ، اور کہاکہ مرحوم کی ڈیرہ اسماعیل خان کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں