پشاورہائیکورٹ کے جسٹس اکرام اللہ خان نے ہائیکورٹ کے احاطہ میں پودالگاکرشجرکاری مہم کاافتتاح کردیا

ہفتہ 11 اپریل 2015 17:33

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء)پشاورہائیکورٹ کے جسٹس اکرام اللہ خان نے ہائیکورٹ کے احاطہ میں ایروکیریاکاپودالگاکرشجرکاری مہم کاافتتاح کردیا۔تفصیلات کے مطابق پشاورہائیکورٹ کے جسٹس اکرام اللہ خان نے پشاورہائیکورٹ ڈیرہ اسماعیل خان بنچ میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں سونامی پراجیکٹ کے تحت ایروکیریاکاپودالگایااوردعاکی ۔

اس پروقارتقریب میں پاکستان بارکونسل کے رکن سردارثناء اللہ خان گنڈہ پورایڈووکیٹ‘ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل ثناء اللہ خان شمیم‘صلاح الدین خان گنڈہ پور‘چوہدری محمدعلی‘عمرخطاب شیرانی ایڈووکیٹ ودیگرموجودتھے۔تقریب میں محکمہ جنگلات کے سب ڈویژنل فارسٹ آفیسرنعمان خان بھی موجودتھے۔اس موقع پرنعمان خان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ ڈیرہ اسماعیل خان اورٹانک میں محکمہ جنگلات کے فروغ کیلئے خیبرپختونخواہ حکومت کے زیراہتمام سونامی پراجیکٹ کے تحت پودے لگائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ پودے مختلف سرکاری اداروں‘عدالتوں‘این جی اوزکے دفاتراورگومل یونیورسٹی میں لگائے جارہے ہیں جبکہ کسانوں میں بھی یہ پودے تقسیم کئے گئے ہیں تاکہ وہ بھی شجرکاری مہم میں بھرپورحصہ لے سکیں۔انہوں نے کہاکہ جنگلات کے انسانی زندگی پرصحت مندانہ اثرات مرتب ہوتے ہیں۔قدرتی آفات کوروکنے میں بھی جنگلات اہم کرداراداکرتے ہیں۔ماحول کی بہتری کیلئے شجرکاری انتہائی ضروری ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں