ڈی آئی خان میں ناجائزتجاوزات کے خلاف آپریشن،درجنوں سائن بورڈزاورتجاوزات گرادی گئیں

منگل 25 ستمبر 2018 21:46

ڈی آئی خان۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرڈیرہ رومان برانہ اورٹی ایم اے ،واسااورانڈسٹریل سٹیٹ عملہ کاجی پی اوچوک سے کشمیر چوک تک ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن ‘درجنوں سائن بورڈزاورناجائزتجاوزات گرادی گئیں تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ رومان برانہ کی قیادت میں جی پی اوچوک سے کشمیر چوک تک سرکلرروڈ پرآپریشن کیاگیا۔

(جاری ہے)

آپریشن میں ٹی ایم او نوید گنڈہ پور، ٹی اوآرشیخ عامر، انسپکٹرربنوازاعوان ، واساکے چیف ایگزیکٹواحسان اللہ محسود ، آئی ڈی او عارف اللہ گنڈہ پور،ملک صفدراعوان اورمدثراقبال سمیت ٹی ایم اے ،واسا کے عملہ اورپولیس نے حصہ لیا۔اس دوران مختلف جنرل سٹوروں کے سامنے ناجائز تجاوزات موجودہونے پران کوسیل کیاگیاجب کہ درجنوں سائن بورڈزگرادیے گئے ۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر رومان برانہ نے میڈیاسے گفتگوکے دوران بتایاکہ ناجائز تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کا آپریشن جاری رہے گا ۔ سرکلرروڈ کے بعداندرون شہربھی سائن بورڈوں اورپھٹوں کے خلاف آپریشن کیاجائے گا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں