ڈی آئی خان ‘ 15اکتوبرسے شروع ہونے والے گرلز سکولز ٹورنامنٹ کے انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی

جمعہ 12 اکتوبر 2018 21:32

ڈیرہ اسماعیل خان۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزنانہ زیب النساء خٹک نے 15اکتوبر2018سے شروع ہونے والے گرلز سکولز ٹورنامنٹ کو حتمی شکل دے دی ۔ یہ ٹورنامنٹ نومبرتک جاری رہے گاجس میں ضلع بھرکے مڈل اورہائی سکولز کی طالبات حصہ لے رہی ہیں ۔ یہ ٹورنامنٹ پہلے صرف ڈیرہ اسماعیل خان تک محدود ہوتاتھالیکن ڈی ای او زنانہ زیب النساء خٹک کی ذاتی دلچسپی اورمحنت کی وجہ سے دوردرازکے تعلیمی اداروں کی طالبات کو بھی اس ٹورنامنٹ میں شامل کیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ضلع کو4زونز میں تقسیم کیاگیاہے جن میں ڈیرہ اسماعیل خان زون، پروآزون ، پہاڑپورزون اورکلاچی زون شامل ہیں۔ متعلقہ علاقے کی طالبات اپنے قریب ترین زون میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں آسانی سے حصہ لے سکیں گی ۔ ان کھیلوںمیں والی بال ،نیٹ بال ،بیڈمنٹن ،ٹیبل ٹینس ، دوڑ، نیزہ تھرو، گولہ تھرواورلانگ جمپ وغیرہ شامل ہیں جب کہ 15اکتوبرکوڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزنانہ زیب النساء خٹک دین پورمیں ان شاندارکھیلوں کاافتتاح کرینگی ۔ اس تقریب میں ملی نغمے ، قومی ترانہ ،اردواورانگلش کی تقاریرہونگی ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں