ڈیرہ گھریلو ناچاتی پرباپ نے طیش میں آکربندوق بارہ بور سے فائرکرکے 22سالہ بیٹی کوقتل کردیا

پیر 18 مارچ 2019 20:05

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) گائوں ڈیال میں گھریلو ناچاتی پرباپ نے طیش میں آکربندوق بارہ بور سے فائرکرکے 22سالہ بیٹی کوقتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدودمیں واقع علاقہ ڈیال میں گھریلو تلخ کلامی پرشاہجہان بلوچ ولد حاجی محمدنے گھر میں بندوق بارہ بور سے اپنی 22سالہ بیٹی شبانہ بی بی پر فائرکردیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی جب کہ ملزم موقع سے فرارہوگیا۔

تھانہ صدرمیں مقتولہ کے ماموں ارشاداللہ نے قتل کی دفعہ کے تحت اپنے بہنوئی شاہجہان کے خلاف رپورٹ درج کرادی ہے۔ ذرائع کے مطابق شبانہ بی بی کی ایک روز قبل منگنی ہوئی تھی اوروقوعے کے وقت شاہجہان اوراس کی بیوی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعدملزم شاہجہان نے بندوق سے فائرکرکے بیٹی کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

ڈیرہ اسماعیل خان :قومی اسمبلی میں ایم ایم اے کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ابھی تک ملکی معاملات چلانے میں کسی قسم کی سنجیدگی کا مظاہرہ دیکھنے کو نہیں مل رہا جس کی وجہ سے عوام انتہائی پریشان ہیں بلکہ ان کو اقتدار میں لانے والے بھی خفت کا سامنا کر رہے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام پر مسلط کئے گئے حکمران طرز حکمرانی کے تصور سے ناواقف ہی ملک کے معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کی بجائے مزید خرابی کی جانب لے جایا جا رہا ہے قومی اسمبلی میں کسی قسم کی قانون سازی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔

مہنگائی عروج پر ہے۔ ملکی معیشت تباہ ہورہی ہے اپوزیشن کو ساتھ ملا کر ملک اور قوم کے مفادات اور مسائل کے حل کے لئے حکومتی رویے انتہائی پریشان کن بلکہ ملک اور قوم کے لئے انتہائی نقصان دہ ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائ اسلام سمیت اپوزیشن جماعتیں ملک کی ترقی عوامی خوشحالی اور ملک کے اجتماعی مسائل کے حل میں متحد ہیں مگر حکومت کی جانب سے ملک کی بہتری کے لئے نہ خود عملی کام کیے جا رہے ہیں نہ ہی اپوزیشن جماعتوں کی تجاویز کواس ضمن میں کوئی اہمیت دی جاتی ہے ملک کے اسلامی تشخص کو حکومتی پالیسوں کی وجہ سے نقصان پہنچ رہا ہے متحدہ مجلس عمل کے ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ملین مارچز میں عوام کی بھرپور شرکت اس بات کی عکاسی کر رہی ہے کہ اسلام پسند اور محب وطن حلقے ایم ایم اے کے ساتھ ہیں انڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف ہونے والی جارحیت پر ملک بھر میں افواج پاکستان کے حق میں سب سے بڑے مظاہرے جمعیت علما ئ اسلام کے کارکنوں کی جانب سے کیے گئے جس سے دنیا کو یہ واضح پیغام دیا گیا کہ ہم اسلام اور پاکستان کی خاطر متحد ہیں اور دفاع پاکستان کی خاطر ملک کے تمام مذہبی طبقات افواج پاکستان کے ساتھ ہیں نے انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی مرکزی قیادت اسلام آباد کی جانب جب بھی ملین مارچ کی کال دے گی عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اس میں شرکت کرے گا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں