ایس ڈی ای او پہاڑپورمحمدہمایون خٹک کا سب ڈویژن پہاڑپور کے مختلف سکولوں کا دورہ

جمعرات 18 اپریل 2019 18:57

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ایس ڈی ای او پہاڑپورمحمدہمایون خٹک نے سب ڈویژن پہاڑپور کے مختلف سکولوں گورنمنٹ پرائمری سکولوں چاہ شہزاد ، کوٹ مسعودان،مکتب سکول ہاشمیہ عربیہ ، وانڈہ نادرشاہ ، پیر اعصاب،حالان والا، چاہ بھٹیاں والا، بستی مالانہ ، بستی شیخان ولا ، کڑی باز محمد، چاہ جج والا، کوٹلہ لودھیاں نمبر1اورتیر گڑہ اورکچھ والا کادورہ کیا ۔

دورے کے موقع پر جی پی ایس کوٹ مسعودان اورمکتب سکول ہاشمیہ عربیہ کے 9اساتذہ کی غیرحاضری ،اسمبلی کا اہتمام نہ کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کرنے اورایک دن کی تنخوہ کاٹنے کی سفارش کی۔ ایس ڈی ای او نے جی پی ایس کوٹ مسعودان کے دس میں سے آٹھ اساتذہ کی غیرحاضری اسمبلی کا اہتمام نہ کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کرنے اورایک دن کی تنخواہ کاٹنے کی سفارش کی۔

(جاری ہے)

ایس ڈی ای او نے جی پی ایس کوٹ مسعودان کے دس میں سے آٹھ اساتذہ کی غیرحاضری اورمدرسہ عربیہ ہاشمیہ بندکرنے پر ہیڈٹیچر ز کی سخت سرزنش کی اورڈی ای او ڈی آئی خان سے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کی سفارش بھی کی ہے جب کہ ہدایات کے باوجودنئی لوگو Logo،سکولوں کے مین گیٹ پر اندرنئی لوگو بنائیں بصورت دیگر ان ہیڈٹیچرز کے خلاف ایکشن لیاجائے گا۔

اس موقع پر اساتذہ کو ہدایات دیتے ہوئے ایس ڈی ای او ہمایون خٹک نے زوردیاکہ وہ محکمے کی طرف سے جاری ہونے والی ہدایات پر من وعن عمل کریں اورکسی صورت کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ سکولوں کے باہر داخلہ مہم کے پینافلیکس آویزاں کریں اوروالدین کو بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کے لیے قائل کریں تاکہ ہر بچہ سکول میں نعرہ کوعملی جامہ پہنایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں