آغوش الخدمت ہوم تنظیم ڈیرہ کیلئے ڈیڑھ کروڑروپے مالیت کے عطیات کا اعلان

پیر 22 اپریل 2019 17:21

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں یتیم اور بے سہارا بچوں کے قیام ،طعام ،تعلیم سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے کام کرنے والی تنظیم آغوش الخدمت ہوم ڈیرہ کے لئے ڈیڑھ کروڑروپے مالیت کے عطیات کا اعلان ۔ عطیات میں وفاقی وزیرعلی امین گنڈہ پور کے اعلان کردہ دریائے سندھ کے کنارے چارکنال اراضی کے علاوہ چیکس ، نقد رقوم اور دیگر رقوم بھی شامل ۔

تحصیل ناظم ڈیرہ عمرامین گنڈہ پور نے کہاکہ اعلان کردہ چارکنال اراضی عطیہ کرکے اس پر جلد تعمیر شروع کردی جائے گی ۔ انہوںنے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ آغوش ہوم کا معائنہ لازمی کریں اوربہترین رہائش ، خوراک ، تعلیم اورتفریح کی سہولیات دیکھیں وہ خودبخودمعاونت کے لیے مجبورہوجائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر الخدمت خیبرپختونخواکے صوبائی صدرفدامحمدخان ،صوبائی نائب صدر احسان ا للہ خان مروت ،ضلعی صدرمنظرمسعود خٹک اورآغوش کے بانی ارکان ڈاکٹرعرفان اللہ مروت اورزاہدمحب اللہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ الخدمت کے زیر اہتمام ملک بھر میں جاری خدمات بالخصوص مختلف اضلاع میں فعال نو آغوش ہومزاورایک ہزاریتیم بچوں اوربچیوں کی کفالت اورتعلیم وتربیت جب کہ گھر بیٹھے ہزاروں یتیم بچیوں کووظائف دینے کی تفصیلات بتاتے ہوئے آغوش ہوم ڈیرہ کے لیے بھرپور تعاون کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں