سول ڈیفنس ڈیرہ میں تقسیم اسناد کی تقریب کا اہتمام

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:45

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء)سول ڈیفنس ڈیرہ میں تقسیم اسناد کی تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں سولہ روز ہ تربیتی کورس میں شامل بیس خواتین اساتذہ نے شرکت کی ۔تربیت کے دوران انہیں ٹرائبل ٹیکسٹائل ملز ڈیرہ کا تربیتی دورہ بھی کروایا گیا ۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران صدف زہرا نے سول ڈیفنس آفیسر اعجاز احمد ،انسٹرکٹرز ساغر امداد اور محمد شعیب کا شکریہ ادا کیا کہ ایک اچھے ماحول میں عمدہ تربیت دی گئی اور یہ سلسلہ مزید بھی جاری رہنا چاہئے ۔

سول ڈیفنس آفیسر اعجاز احمد نے ڈی ای او زنانہ سید ہ انجم بخاری کے خصوصی تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔آخر میں میجر (ریٹائرڈ)اعجاز حسین بلوچ نے شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جب کوئی خاتون تربیت حاصل کرتی ہے تو ایک خاندان تربیت حاصل کرتا ہے ۔اس لئے خواتین کے لئے یہ کورس بہت ضروری ہے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں