چہلم امام حسین، ڈیرہ سمیت حسا س اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:26

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) چہلم امام حسین ڈیرہ سمیت حسا س اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ ۔چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر کے حساس اضلاع میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔چہلم حضرت امام حسین ؓ کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان ،پشاور ،کوہاٹ ،ہنگو،ٹانک کے لئے سیکورٹی پلان جاری کردیاگیا ہے ۔

امن امان کی صورتحال کے باعث پاک فوج کے دستے بھی مختلف مقامات پر گشت کریں گے ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا پولیس کے ساتھ ایف سی کے دستے بھی تعینات رہیں گے ۔چہلم حضرت امام حسین ؓ پرامن ومان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے مختلف مقامات پربازاروں کو بھی بند رکھا جائے گا جن مقامات سے جلوس برآمد ہو ں گے وہاں پر سیکورٹی اقدامات کے پیش نظر بازاروں اور دکانوں کو بند رکھا جائے گا اور اس حوالے سے تاجروں کو بھی آگاہ کردیاگیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ 20 اکتوبر کو چہلم حضرت امام حسین ؓ انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔ڈیرہ میں دو ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیاگیا جبکہ چہلم کے موقع پرپاک فوج کے جوان بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں