ڈیرہ اسماعیل خان، اسسٹنٹ کمشنر کا شہر کے مختلف بازاروں، سرکلر روڈ کا دورہ

ہفتہ 6 جون 2020 17:48

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ محمد محسن صلاح الدین نے کورونا وائرس کے تدارک اور اس سلسلے میں جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے حوالے سے شہر کے مختلف بازاروں اور سرکلر روڈ پر قائم دکانوں کا معائنہ کیاجبکہ اس موقع پر احتیاطی تدابیر نہ اپنانے کے نتیجے میں 37دکانوں کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے متنبہ کیا حکومت کی جانب سے جاری کردہ تمام تر احتیاطی تدابیر بالخصوص ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا واحد علاج احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنا ہے لہذا بحیثیت ذمہ دار شہری ان تدابیر پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف پٹرول پمپس کا بھی دورہ کیا جہاں ایس او پیز سمیت پٹرول کے پیمانے اور نرخناموں کا جائزہ بھی لیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں