سابق رکنِ اسمبلی خیبر پختونخوا ثناء اللّٰہ میاں خیل انتقال کر گئے، آبائی گائوں میں سپرد خاک

بدھ 20 مارچ 2024 17:34

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) بزرگ سیاستداں ثناء اللّٰہ خان میاں خیل طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

ثناء اللّٰہ خان رکنِ صوبائی اسمبلی احسان اللّٰہ میاں خیل کے والد، رکنِ قومی اسمبلی فتح اللّٰہ میاں خیل اور قیضار خان میاں خیل کے بڑے بھائی تھے۔مرحوم ثناء اللّٰہ خان میاں خیل 5 مرتبہ رکنِ صوبائی اسمبلی اور کئی بار صوبائی وزیر رہ چکے ہیں۔ثناء اللّٰہ خان میاں خیل کی تدفین آبائی گائوں گنڈی عمر خان میں کی گئی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں